سپریم کورٹ نے آج سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کے عبوری پے رول میں 16 ستمبر 2016 تک توسیع کردی اور انہیں اس دوران 300 کروڑ روپئے جمع کرنے کی ہدایت کی۔
مسٹر رائے سیکوریٹیز اینڈ ایکسچنج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ ایک طویل تنازعہ کے سلسلے میں عدالت عظمی کے احکامات
کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے چار مارچ 2014 سے تہاڑ جیل میں ہیں۔
رائے کے عبوری پے رول میں توسیع کرتے ہوئے چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی میں قائم جسٹس ارجن کمار سیکری اور جسٹس انل آر دوے پر مشتمل ایک سہ رکنی بنچ نے رائے سے 16 ستمبر 2016 تک 300 کروڑ روپئے جمع کرنے کا حکم دیا۔